قصابوں پر انتظامیہ کی ملی بھگت: فی کلوگوشت ساڑھے تین سوکی بجائے ساڑھے پانچ سو میں فروخت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادشہر،حویلیاں اورقلندرآباد میں قصابوں نے انت مچا دی۔ فی کلو گرام گوشت کی مقررہ قیمت ساڑھے تین سو روپے ہے لیکن قصاب ساڑھے پانچ سو سے ساڑھے چھ سو روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ چوک چوراہوں میں قصاب کبابی بائیس سے پچیس فی من گوشت فروخت کرتے رہے۔ کبابی اپنی دیہاڑ لگانے کے لیئے مہنگے داموں گوشت خریدتے رہے۔ جبکہ قصاب موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے رہے۔ قصابوں کی جانب سے لوٹ مار کی خبریں تواتر کے ساتھ اخبارات میں شائع ہونے کے باوجود مجاز حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کی کمزور گرفت کو ہدف تنقید بنایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صرف ریٹ لسٹ جاری کرنے کی بجائے اس ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔ گوشت کے خریداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کے نام پر قصاب ہڈیاں اور چھیچھڑے پکڑا دیتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہر بار انتظامیہ کی کارروائی سے بھی قصاب بچ جاتے ہیں کیوں کہ انتظامی افسران کے بازار میں پہنچنے تک قصاب اپنی چھریاں ٹوکے استعمال کر کے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں۔ ناگزیر ہے کہ قصابوں پر گرفت کے لیئے انتظامی افسران صبح سویرے کارروائی کریں وگرنہ قصاب مافیا ہمیشہ بے لگام رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!