مشہور شراب ڈیلر منصور روزانہ لاکھوں روپے کی شراب ایبٹ آباد میں فروخت کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مشہور شراب ڈیلر منصور روزانہ لاکھوں روپے کی شراب ایبٹ آباد میں فروخت کرنے میں مصروف۔ پولیس نے آنکھیں موندلیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والا مشہور شراب کا ڈیلر منصور ایبٹ آباد میں پچھلے کئی سالوں سے مکروہ دھندہ کرتا چلا آرہا ہے۔ سابقہ ادوار میں اس کوپولیس نے متعددمرتبہ اس کو گرفتار کیا۔ لیکن رہائی ملتے ہی منصور ایبٹ آباد میں شراب کی سپلائی دوبارہ شروع کردیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوریومیہ لاکھوں روپے مالیت کی شراب ایبٹ آباد میں فروخت کرتا ہے۔ جن میں غیرملکی شراب بھی سپلائی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق منصور نے شراب کی سپلائی کیلئے دو آدمی ماہانہ پچاس ہزار روپے تنخواہ پر رکھے ہوئے ہیں۔ جو منڈیاں، سپلائی اور ایبٹ آباد شہر کے اندر لوگوں کو مختلف مقامات پر شراب سپلائی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ سمیت مختلف تھانوں کے کئی اہلکار منصور سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ منصور کو گرفتار کرکے فوری طور پر علاقہ بدر کیاجائے۔ اور اس کے مکروہ دھندے کو فوری طور پر بند کرایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!