شادی شدہ لڑکی کو آشناء سمیت گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔

مانسہرہ:تھانہ خاکی کی حدود میں شادی شدہ لڑکی آشناء سمیت قتل کردی گئی۔ذرائع کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود میں واقع گاؤں نوکوٹ میں طاہرمحمد ولد اورنگزیب ساکنہ تھلیاں سرلہ دلولہ ضلع ایبٹ آباد اور سائرہ بی بی زوجہ نعمت دختر شمس الرحمن کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ خاکی کے ایس ایچ او عاصم امام بخاری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ خاکی میں درج ایف آئی آر کے مطابق اطلاع ملی کہ کھیت میں نعش پڑی ھے۔

پولیس نفری کے ہمراہ وہاں پہنچاتونعش پڑی تھی۔ جس کی شناخت جیب میں پڑیشناختی کارڈ سے ھوئی۔ وہاں پر مقامی لوگوں سے معلوم ھوا کہ قریب ھی ایک گھر میں ایک نوجوان العمر لڑکی بھی قتل شدہ ھے۔ مکان مقتولہ پہنچاوہاں مقتولہ کے برادران موجود تھے۔ جن سے نعش کی شناخت ھوئی۔

تھانہ خاکی میں دوہرے قتل کامقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کردی ھے۔ کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں وارثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیاھے۔ لڑکی کی سات ماہ قبل شادی ھوئی تھی۔ اور اس کاتعلق کوہستان سے بتایاجارہاھے۔ لڑکے کو گھر کے قریب کھیت میں قتل کیاگیاھے۔ دوہرے قتل کے بعد مقتولہ کا شوہر سسر اور دیگر گھر کو تالے لگا کر چلے گئے ھیں۔ پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی ھے۔ قتل میں ان کوملوث قرار دیا جارہاھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!