شادی شدہ عورت کو گلا کاٹ کرقتل کرکے خودکشی کا رنگ دیدیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ لورہ یونین کونسل گورینی کے گاوں ٹائیں میں شادی شدہ عورت قتل۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دس روز قبل ٹائیں گلی کے رہائشی چوہدری نوید کی بیوی کو سسرال میں گلے میں پھندا ڈال کر اور تشدد سے قتل کر کے طبی موت کا ڈرامہ رچا کر دفن کر دیا تھا۔جسکی موت کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں لڑکی کا گلہ کاٹا ھوا تھا چہرے پر زخموں کے نشانات ھیں۔خبر کے مطابق ایک جنازہ پاک کرنے والی عورت نے سارا راز فاش کر دیا۔جس کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کے والد نے پولیس تھانہ لورہ میں لڑکی کے قتل اور قبر کشائی کی درخواست دی اور پولیس نے بھی ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی مقتولہ کے لواحقین نے بتایا ہے کہ تین روز قبل پولیس آئی موقعہ دیکھ کر واپس چلی گئی اور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی پردعویداری کی جائے۔تاکہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ پورے خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔اس ظلم کے خلاف عوام علاقہ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوام علاقہ نے آئی جی خیبرپختونخوا ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔ایک قتل کو کس طرح چھپانے کی کوشش کی گئی مقتولہ کوثر بی بی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!