شمالی وزیرستان خودش دھما کا شہید جوان بالڈھیر میں سپر خاک۔

شہید جواد خان کی قبر پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی شہید کے والد کو وردی اور قومی پرچم بھی دیا گیا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ) شمالی وزیرستان کے علاقہ وتہ خیل میں خودکش دھماکہ کے دوران شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوان جواد خان شہید کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان دو بندی بالڈھیر میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید کی قبر پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور افسران نے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جبکہ شہید کے والد جمعہ خان کو پاک فوج کے افسران نے شہید کی وردی اور قومی پرچم دیا، تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خودکش دھماکے کے دوران شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان جوادخان شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان دو بندی بالڈھیر میں سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی نماز جنازہ میں گردو نواح کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید کی قبر پر پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھا ئیں جبکہ اس موقع پر شہید جواد خان کے والد جمعہ خان کو افسران نے قومی پرچم اور شہید کی وردی دی یادر ہے کہ دوروز قبل وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خود کش دھما کہ کے دوران 2 فوجی جوانوں سمیت ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!