میٹرک امتحانات: سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔ پہلا پرچہ کل لیا جائیگا۔بوٹی مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحان کل 13 مئی بروز جمعہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ہزارہ ریجن سے کل 1 لاکھ 26 ہزار 3 سو 19 طلباء وطالبات حصہ لیں گے۔جن کے لئے کل 499 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں۔جس میں 171 طالبات کے لئے مختص ہیں۔امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے 499سپرٹنڈنٹ سمیت 7ہزار 6 سو 40 عملہ کی تعیناتی کی گئی ہے جن میں 12 سو 40 زنانہ سپروائزری عملہ شامل ہے۔نقل کی روک تھام کے لئے 3سو امتحانی سنٹرز کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جن کی براہ راست نگرانی کے لئے بورڈ آفس میں کنڑول روم بنایا گیا ہے۔امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لئے 3سو 79بینک سنٹر قائم کئے گئے جب کہ نان بنک 120 شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں قائم مقام چیئرمین،سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ظفر ارباب عباسی نے بورڈ آفس کانفرنس ہال میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد پہلی مرتبہ طلبہ کے مکمل سلیبس کا امتحان لیا جا رہا ہے۔نہم دہم کے امتحان 13 مئی سے شروع ہو رہے جو 31 مئی تک جا ری رہیں گے جب کہ طلبہ کے پریکٹیکل 4 جولائی سے 9 جولائی تک ہوں گے اور ایف اے ایف سی کا امتحان 10 جون سے شروع ہوگا۔اس موقع پر کنڑولر بورڈ پروفیسر بابر ایاز اور اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عارف بھی موجود تھے۔ قائم مقام چیئرمین بورڈ ظفر ارباب عباسی کا کہنا تھا سائنس کے مضامین میں 29 ہزار 272 اور آرٹس کے 22ہزار 25 طالبات اور بالترتیب 61 ہزار 32 اور آرٹس میں 13 ہزار 9سو 90 طلباء شامل ہیں۔سالانہ امتحان میں 51 ہزار 2 سو 97 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔ہزارہ کے 7 اضلاع ایبٹ آباد،بٹگرام،ہری پور،کوہستان اپر، لوئر،کولئی پالس،مانسہرہ اور تورغر جماعت نہم کے 38 ہزار 4 سو 22 طلبا ء اور 27 ہزار 104 طالبات شامل ہیں۔اور جماعت دہم کے امیدواروں میں 24 ہزار 193 طالبات 36 ہزار 6 سو طلباء شامل ہیں۔جن کے لئے ایبٹ آباد میں 155،بٹگرام میں 26،ہری پور میں 126،کوہستان کے تینوں اضلاع میں 19،مانسہرہ میں 168 اور تورغر میں 5امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔جن کی نگرانی کے لئے 4سو 99سپرٹنڈنٹ،اور اسی تعداد میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ،انویجلیٹرز28 سو 22،سپروائزری عملہ مردانہ 25 سو 80 اور 12 سو 40 زنانہ تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانی سنٹرز میں شفاف امتحان لینے کے لئے سخت ترین نگرانی کی جائے گی۔اور امتحانی ہال میں صرف سپرٹنڈنٹ کو کیمرہ موبائل استمعال کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کی سختی سے حوصلہ شکنی ہو گی۔طلبہ میرٹ کے مطابق نتائج حاصل کریں گے۔انہوں نے کہ جدید ٹیکنالوجی سے دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے گا اور سنٹرز کی نگرانی کیمروں سے کرنے کے لئے کنڑول قائم کیا گیا ہے۔اور ہر سنٹر میں آئی ٹی ٹیچر کو بھی تعینات کیا گیا اور کسی بھی قسم کے ردعمل کے لئے سپرٹنڈنٹ کا واٹس ایپ گروپ بنایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبہ کے تمام بورڈز کے چیئرمین کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔صوبہ بھر میں 8 لاکھ 21 ہزار 9 سو 6 طلبہ و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!