میں نہ مانوں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانے کے الزام کو میڈیکل ڈائریکٹرنے مستردکردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میں نہ مانوں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانے کے الزام کو میڈیکل ڈائریکٹرنے مستردکردیا۔ ہزارہ کے سب سے بڑے اورمقبول ویب چینل پر اسلام کوٹ کی رہائشی خاتون نے بیان دیاکہ زچگی کے آپریشن کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز نے ان کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیاتھا۔ جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑگئی۔ ہسپتال میں تین ماہ تک علاج سے بھی افاقہ نہیں ہوا۔ اور پھر جب وہ گھر آئیں تو پاخانے سے یہ تولیہ باہر نکلا۔ جس کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کے الزام کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹراحسن اورنگزیب نے بری طرح مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ خاتون کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ہمیں انتہائی افسوس ہے اگر جو آپ کہہ رہی ہیں درست ہے تو آپ کو ایسا بیان دینے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ رجوع کرنا چاہیے تھا تا کہ آپ کی تکلیف کا ازالہ کیا جا سکتا اس کے ساتھ ساتھ آپ سے چند گزارشات ہیں جن کو آپ نے مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔آپ کا آپریشن یوٹرس(بچہ دانی) کا ہواتھا جس کا آنتوں سے کوئی تعلق نہیں اگرتولیہ آپ کے یوٹرس میں رہ بھی گیا تھا تو ایسا ممکن نہیں کہ وہ آنتوں کے راستے نکل آئے اور اگر آنتوں کے باہر رہ گیا ہوتا تو اس کا باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں سوائے آنتوں میں سوراخ ہونے کے اور آپ جو کہ رہی ہیں کے 31اگست سے یہ تولیہ میرے اندر موجود ہے تو اب تک آپ کو پرتو نیطس (Peritonitis) ہو جاتا جو کہ عموما جان لیوا ہوتا ہے اور اتنا عرصہ مریض ایسی پیچیدگی کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتا پھر بھی اگر یہ تولیہ آپ کے پیٹ میں کسی بھی جگہ موجود تھا تو یہ سی ٹی سکین یا الٹراساؤنڈ کے ذریعے نظر آ جانا۔چاہیے تھا اور اگراتنا عرصہ نظر نہیں آیا تو ایسا ممکن نہیں کے یہ آپ کے پیٹ میں موجود ہو لہزا آپ کو ایسا بیان دینے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنا چائیے تھا کیونکہ یہ طبی لحاظ سے ممکن ہی نہیں جو کہ آپ نے بیان کیا ہے. ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!