تھانہ میرپور کے قریب پروفیسر ڈاکٹرجہانزیب کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات۔

ایبٹ آباد:ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں ڈکیتی اور چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوگیا-شاہراہ ریشم پر میر پور تھانہ سے ملحقہ پروفیسرڈاکٹر جہانزیب کے گھر سر شام ڈکیتی 5 مسلح ڈاکوں نے اہلخانہ کو باندھ ساٹھ سے ستر لاکھ کی ڈکیتی کی جس طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔ مسلح ڈاکو نے چہرے ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے اوراہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔

پونے رات پونے آٹھ بجے سے لیکر تقریبا سوا نوبجے تک گھر میں تلاشی کرتے رہے ڈاکٹر جہانزیب جب پونے نو بجے کے اپنے کلینک سے گھر واپس آئے جوہی گھر کے گیٹ سے اندر داخل ہوئے تو گیٹ کے پیچھے کھڑے مسلح ڈاکوؤں نے ان کو بھی یرغمال بنا لیا۔اہلخانہ کے مطابق بعض مذکورہ ڈاکوں میں کچھ پنجابی، کچھ ہند کو اور کچھ پشتو بولتے تھے۔سی سی ٹی وی کیمرے سے پتہ چلا کہ مسلح ڈاکو سفید جی ایل آئی گاڑی میں اور آرام سے واردات کرنے کے بعد اسی واپس فرار بھی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!