ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد میں دودھ فروشوں نے من مانے نرخ مقرر کرلئے۔ پانی ملے دودھ کی فروخت عروج پر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دودھ فروشوں نے مرضی کے نرخ مقرر کرکے انتظامیہ کی ریٹ لسٹ مسترد کر دی ہے،شہر کے مختلف مقامات پر دودھ دہی سرکاری نرخ نامہ کے بجائے خودساختہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے اور گلی محلوں میں قائم دودھ فروش گوالوں نے ریٹ لسٹ رکھنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ہے،ضلعی انتظامیہ،فود اتھارٹی قبلہ درست کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،اس حوالہ سے شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مصنوعی گرانفروشی اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے باعث سخت اذیت سے دوچار ہیں،اوپر سے خود ساختہ مہنگائی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ضلعی انتظامیہ دودھ، دہی،گوشت،مرغی اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت یقینی بنائے۔اور ماہ رمضان سے قبل شہریوں کے ریلیف کے خصوصی اقدامات اٹھائے،تاجر تنظیمیں بھی گرانفروشی کے مرتکب افراد کی حمایت کے بجائے ان کا محاسبہ کرے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!