رائل بیکری کے مالک کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرلئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود جھنگی میں نامعلوم چور ایک گھر کے مکینوں کی عدم موجودگی میں دن دیہاڑے گھر داخل ہو کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ستاون لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ میرپور کی حدود مانسہرہ روڈ جھنگی میں بندھن شادی ہال کے قریب رہائش پذیر رائل بیکری کے مالک حافظ راجہ محمد ابرار گزشتہ روز دن کے وقت بیکری پر اور ان کی بیٹی بینک کو گئی ہوئی تھی اس دوران دن دیہاڑے نامعلوم چور ان کے گھر داخل ہو گئے چوروں نے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے چھ تولے طلائی زیورات اور ستاون لاکھ نقدی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر میرپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی دن دیہاڑے چوری کی بڑی واردات پر تاجر اور بیکرز مالکان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!