مانسہرہ سے دو روز قبل اغواہ ہونے والا افغان مہاجر تھانہ میر پور ایبٹ آباد بازیاب۔

ایبٹ آباد۔(وائس آف ہزارہ)مانسہرہ سے دو روز قبل اغواہ ہونے والا افغان مہاجر محمد آغا ڈرامائی انداز میں تھانہ میر پور ایبٹ آباد کے خفیہ سیل سے بازیاب مبینہ طور پر سب انسپکٹر سمیت مزید تین اہلکار ملوث۔مقامی ذرائع کے مطابق دو روز قبل پوٹھہ سے محمد آغا نامی افغان مہاجر کو چند نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے اور فائرنگ بھی کی واقع کے بعد تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کی گئی اسی دن اغواء ہونے والے محمد آغا کی بیوی کو تھانہ میرپور کے سب انسپکٹر عقیبتشاہ نے کال کرکے بتایا کہ محمد آغا ہمارے پاس ہے جبکہ اور بہت سی باتیں کی محمد آغا کے گھر والوں نے سب انسپکٹر عقیبت شاہ کی تمام باتیں ریکارڈ کر لی اور نمبر تھانہ صدر پولیس کو دیا گیا جب نمبر ٹریس ہوا تو تھانہ میر پور پولیس کے سب انسپکٹر کا نمبر نکل آیا۔

گزشتہ روزپولیس کی جانب سے محمد آغا کو تھانہ میر پور کے خفیہ سیل سے بازیاب کر لیا گیا رات گئے تھے محمد آغا تھانہ صدر مانسہرہ میں ہی موجود ہے پولیس افیسر کی جانب سے اغواء ہونے والے محمد آغا کی بہن بیوی اور رشتہ دار سے جتنی بھی باتیں ہوئی وہ محمد آغا کے رشتہ داروں نے ریکارڈ کر رکھی ہیں جو کہ میڈیا کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں محمد آغا کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جس کے بعد مزید تفصیلات کل سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!