تھانہ میرپور کی حدود جھنگی قاضیاں جنرل سٹورمیں چوری کی وردات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود جھنگی قاضیاں جنرل سٹورمیں چوری کی وردات۔نامعلوم چوری دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی قیمتی چیزیں اور نقدی لے اڑے۔پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ میرپور کی حدود جھنگی قاضیاں میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔نامعلوم چوروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کریانے کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے قیمتی چیزیں اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے متاثرہ دکاندار کی طرف سے اطلاعی رپورٹ درج کرلی گئی۔پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس ناکہ بندی کے باوجود چور پکڑنے میں مکمل ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!