یوٹیلٹی سٹورکالاپل پر بدتمیز اوربداخلاق عملے کیخلاف شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مری روڈ کالا پل پر واقع یوٹیلٹی سپر سٹور عملہ عوام کے لئے درد سر بن گیا آئے روز خریداری کے لیے آنے والے افراد کے ساتھ بدتمیزی اور سبسیڈی شدہ اشیاء دوکانداروں میں فروخت کرنا معمول بن گیا اعلی افسران نوٹس لیں اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ حال ہی میں شیخ البانڈی سمیت دیگر علاقہ جات کو ماہ رمضان میں سبسیڈی شدہ اشیاء کی فراہم کے لیے مری روڈ کالا پل پر بنائے جانے والا یوٹیلٹی سپر سٹور پر تعینات بداخلاق عملہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں مشکلات پیدا کرنے لگا۔

شہریوں کے مطابق اسٹور پر تعینات عملہ آئے روز ہماری ماؤں بہنوں کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آتا ہے اور انہیں گھنٹوں لائن میں کھڑے کر کے خوامخواہ پریشان کیا جاتا ہے یہی نہیں سبسیڈی قیمت میں آنے والی اشیاء بھی مختلف دکان داروں کو فروخت کی جا رہی ہیں جنہیں بعد میں وہ دکاندار مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جس سے اصل حقدار کو وہ اشیاء نہیں مل پاتی عملے کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ہمیں افسران کی جانب سے کم مقدار میں اشیا فراہم کی جاتی ہیں جس وجہ سے تمام اشیاء جلدی ختم ہو جاتی ہیں عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے افسران وزونل منیجر سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کالا پل پر واقع یوٹیلٹی سوپر اسٹور کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے تا کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی احسن طریقے سے کی جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!