ایم این علی خان جدون نے لوئرتناول کیلئے بجلی کے منصوبے منظور کرالئے۔صوبن گلی تا چمڈ آٹھ کلو میٹر روڈ کا سروے مکمل۔

تناول(جہانگیر شاہ/ وائس آف ہزارہ) وعدے نہیں عملی کام تناول میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیئے علی خان جدون کی جانب سے کام جاری بڑی تعداد میں لوئر تناول کے لیئے بجلی کے پول فراہم کردیئے لوئر تناول کی پی ٹی آئی کی پوری ٹیم نے اہلیان لوئر تناول کی جانب سے علی خان جدون کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا لوئر تناول کی تعمیر وترقی کے لیئے بلاتفریق کام جاری رکھوں گا علی خان جدون پچھلے ستر سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے تین سالوں میں ہوئے ہیں علی حیدر خان تفصیلات کے مطابق ایم این اے علی خان جدون نے کھوکھلے وعدوں کی سیاست کو دفن کردیا لوئر تناول کے لیئے بجلی کے مسائل میں کمی لانے کے لیئے بڑی تعداد میں پول تاریں بجلی کے ٹرانسفارمر فراھم کردیئے فراھم کی گئی سکیموں میں اپر بدیال لوئر بدیال ڈوگہ دہری چنجیلہ زروگلی مہیڑ جلسیاں بانڈی ظریف رکڑاں املیالہ کنورہ بیسالہ جبڑی ڈھکیاں کیری بیسالہ کے علاوہ بھی کئی علاقوں کی ایک لمبی فہرست ہے اکثریتی اسکیموں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

لوئر تناول پنڈکرگوخان سے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں جن میں تحصیل جنرل سیکرٹری علی حیدر خان حاجی سردار بابو الیاس بابو میر حسین محمد یونس خان شفیق وحید خان ہارون خان راشد خان ڈاکٹر شفیق یوسف خان سعیدالرحمن ایڈوکیٹ صابر خان راشد خان گمانیاں ضیافت خان نثار خان ریاض خان اور دیگر نے لوئر تناول پنڈکرگوخان کے بجلی کے مسائل کے حل کے لیئے ایم این اے علی خان جدون کا شکریہ ادا کیا علی خان جدون نے میڈیا بیان میں کہا کہ ھم نے کھوکھلے وعدوں کی سیاست کو دفن کردیا ہے لوئر تناول کی محرومیوں کا احساس ہیعلاقے کی تعمیر وترقی کے لیئے بلاتفریق ترقیاتی عمل جاری رکھوں گا لوئر تناول جنرل سیکرٹری علی حیدر خان نے کہا کہ تناول کی تاریخ میں پچھلے ستر سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے اس دور حکومت میں ہورہے ہیں بجلی کے منصوبوں کے علاوہ بھی بہت سارے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور بہت سارے منصوبے انڈر پراسس بھی ہیں جن پر بہت جلد قانونی معاملات کی تکمیل کے بعد کام کا آغاز ہوجائے گا ھم امید کرتے ہیں کہ علی خان جدون تناول کی تعمیرو ترقی کے لیئے اسی طرح عملی کام جاری رکھیں جس تناول کے مسائل میں مزید کمی آئے گی اور علاقہ مزید ترقی کرے گا سابقہ ادوار میں صرف تناول کے وسائل کو لوٹا گیا ترقی کی طرف کوئی توجو نہیں دی گئی

صوبن گلی تا چمڈ آٹھ کلو میٹر روڈ کا سروے مکمل۔
تناول(جہانگیر شاہ/ وائس آف ہزارہ) سابق ناظم وی سی 3 کوٹھیالہ کی کاوش رنگ لے آئی ایم این اے علی خان نے سڑک کی تعمیر کا اعلان کردیا۔صوبن گلی تا چمڈ آٹھ کلو میٹر روڈ کا سروے مکمل پہلے مرحلے میں صوبن گلی تا چمڈ اور دوسرے مرحلے میں چمڈ تا سرائے صالح تک روڈ تعمیر کیا جائے گا سڑک کی تعمیر سے برسات کے موسم میں سفر کرنے والوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ سڑک کی تعمیر پر 50 کروڑ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے میگا پراجیکٹ دینے پر علی خان جدون کے مشکور ہیں چنگیز خان تنولی تفصیلات کے مطابق سابق ناظم وی سی 3 کوٹھیالہ چنگیز خان کی کاوش رنگ لے آئی۔

اہلیان چمہڈ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ایم این اے علی خان جدون نے صوبن گلی تا چمڈ آٹھ کلو میٹر روڈ کی تعمیرات کا اعلان کردیا جس پر گزشتہ روز سروے ٹیم نے چنگیز خان تنولی کے ہمراہ سروے مکمل کرکے رپورٹ متعلقہ محکمہ کوارسال کردی پہلے مرحلے میں 8 کلو میٹر روڈ صوبن گلی تاچمڈ مکمل کی جائے گی جس پر تعمیرات کا تخمینہ تقریباً 50 کروڑ لگایا ہے دوسرے مرحلے میں چمڈ تا سرائے صالح تک سڑک تعمیر کی جائے گی اس سڑک کی تعمیر سے بارشوں کے موسم میں سوکا روڈ بند ہونے سے عوام کو پہنچنے والی مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا اہلیان علاقہ نے چنگیز تنولی کی اس کاوش کو سرہا اور خراج تحسین پیش کیا چنگیز تنولی نے علی خان جدون کی جانب سے روڈ کی تعمیر کی منظوری اور فنڈ کی فراہمی کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد اس مبصوبے پر عملی کام کا آغاز بھی ہوجائے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!