ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیرمال قلندرلودھی نے نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرادیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)سابق تحصیل ممبر تاج مبارک سابق کونسلر شوکت خان تنولی اور سابق کونسلر وقار اعوان کی کاوش رنگ لے آئی ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے اہلیان نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کا بجلی کے کم وولٹیج کا مسلہ حل کردیا سو KV نیاٹرانسفارمر اور مختلف علاقوں کے لیئے بجلی کے پول فراہم کردیئے اہلیان کوٹھیالہ کا اظہار تشکر۔

وائس آف ہزارہ رپورٹ کے مطابق سابق تحصیل ممبر یونین کونسل کوٹھیالہ تاج مبارک اور سابق کونسلر شوکت خان تنولی سابق یوتھ کونسلر وقار اعوان کی کوششوں سے نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ میں بجلی کے کم وولٹیج کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے تاج مبارک اور شوکت خان تنولی اور سابق یوتھ کونسلر وقار اعوان کی اپیل پر نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ میں بجلی کے کم وولٹیج کا نوٹس لیتے ہوئے نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کے لیئے100KV کے نئے ٹرانسفارمر اور مختلف علاقوں کے لیئے بجلی کے پولوں کی فوری تنصیب کے احکامات صادر کیئے جس پر گزشتہ روز محکمہ واپڈا نے نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کے لیئے نیا ٹرانسفارمر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی نئی لائنیں نصب کرکے کے بجلی کے کم وولٹیج کا مسلہ حل کردیا۔

ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر سابق تحصیل ممبر تاج مبارک سابق یوتھ کونسلر وقار اعوان حاجی چن خان صابر خان ریاض خان محمد صفدر محمد افتخار محمد خالد محمد سلطان چنن خان محمد جمیل اختر زمان محمد ذاکر محمد اقبال محمد اسلم محمد ارشادحاجی گلزار محمد معروف محمد نذیر محمد اقبال محمد صادق محمد مسکین نحمد رفیق محمد بشیر محمد ارشد ماسٹر ستار محمد سرور اورنگزیب محمد یوسف محمد رستم محمد عرفان محمد زرین محمد اکرم بدرزمان محمد اقبال محمد خالد پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما اشتیاق خان تنولی سفیر اعوان کے علاوہ اہلیان علاقہ بھی موجود تھے اہلیان علاقہ نے ایم این اے علی خان جدون صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی کی جانب سے نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کے لیئے نیا ٹرانسفارمر فراھم کرنے اور کم وولٹیج کا مسلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیاشوکت تنولی نے وائس آف ھزارہ سے گفتگو میں اہلیان نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کا بجلی کا دیرینہ مسلہ حل کرنے پر اہلیان نکہ گلی گولڑہ کوٹھیالہ کی طرف سے ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں منتخب نمائندوں نے پہلے بھی اہلیان کوٹھیالہ کے لیئے ترقیاتی پیکیج دیئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں منتخب نمائندے آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے شوکت تنولی نے مزید کہا کہ میں اور تاج مبارک اپنی بساط کے مطابق اپنی عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت آئندہ بھی اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے عوامی کام ہمیشہ عوام کے تعاون اور اتفاق سے ہی ممکن ہوتے ہیں میری اپیل ہے کہ کوٹھیالہ کی عوام اپنے اندر اتفاق اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں اور مسائل کے لیئیایک فورم پر اگھٹے ہوکر کوشش کریں کوئی بعید نہیں کہ عوامی طاقت اور اتفاق سے مسائل کا حل ممکن نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!