ایم این اے علی خان جدون نے 4 کروڑ کی لاگت سے حویلیاں کے لیئے نیو ٹاؤن فیڈر مکمل کروا لیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) امیدوار حویلیاں کینٹ باسط خان جدون نے کہاہے کہ ایم این اے علی خان جدون نے 4 کروڑ کی لاگت سے حویلیاں کے لیئے نیو ٹاؤن فیڈر مکمل کروا لیاہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد وفاقی وزیرعمر ایوب خان،ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون اور صوبائی وزیر ریونیو الحاج قلندر خان لودھی کریں گے۔ حویلیاں کاشہری حلقہ پرانے فیڈر کے ساتھ حلقہ منسلک تھا۔موسمی خرابی کے باعث شہری حلقے بھی لائن کمپلینٹ کی زد میں متاثر رہتے تھے اور گرمیوں میں فیڈر اوور لوڈ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے مسائل تھے۔

علی خان جدون نے اپنے حلقے کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ نیو فیڈر بنوا کے یہ مسائل حل کروں گا۔اور بہت جلد افتتاح کے بعد شہری حلقے کینٹ ایریا سمیت الگ فیڈر پر شفٹ کر دیا جائے گا جو کے حویلیاں کے تمام گاؤں کا بہت بڑا مسائل حل ہو جائے گا۔ باسط خان نے مزید کہا کے ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون اور صوبائی وزیر ریونیو الحاج قلندر خان لودھی نے حویلیاں کینٹ اور یوسی جھنگڑہ کے لیئے 65 کروڑ روپے کے قریب فنڈز دیئے جو 30 سالہ دور 1 طرف ہے اور ہماری ڈھائی سال کارکردگی 1 طرف ہے ہماری لیڈر دہلیز پر مسائل حل کرنے کے لیئے کوششاں ہیں میں علی خان جدون اور قلندر خان لودھی کو حویلیاں کے لیئے ذاتی دلچسبی اور فنڈز کی بارش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!