ہمارا فیس بک پیج

لوئرتناول کی تمام یونین کونسلوں کو برابری کی سطح پر فنڈز فراہم کئے جائینگے: ایم این اے علی خان جدون۔

ایبٹ آباد:لوئرتناول کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی ایم این اے علی خان سے جدون ہاؤس میں اہم ملاقات اہم علاقائی مسائل پر بات چیت علی خان جدون نے جلد حل کی یقین دہانی بھی کروادی وفد کا اظہار تشکر۔ذرائع کے مطابق تناول کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات سابق ضلعی نائب ناظم ملک جنید خان تنولی، علی حیدر خان تنولی، ڈاکٹر شفیق تنولی،سابق VC نائب ناظم پنڈکرگوخان حاجی ملک سردار سعید الرحمان عباسی ایڈووکیٹ نے جدون ہاؤس ایبٹ آباد میں علی خان جدون ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ لوئر تناول کے حل طلب مسائل کے بارے میں مشاورت کی اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ لوئر تناول کی تمام یونین کونسل کے مسائل برابری کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام یونین کونسلز میں مساوی بنیادوں پر وسائل کی تقسیم کی جائیاور عوامی مشاورت کے ساتھ تمام معاملات کے حل کیلئے عوام کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!