ہمارا فیس بک پیج

ایم این اے علی خان جدون نے گاؤں کشنہ میں سڑک کی تعمیر کیلئے سترہ لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد:ایم این اے علی خان جدون نے گاؤں کشنہ میں سڑک کی تعمیر کیلئے سترہ لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ اہلیان علاقہ کا ایم این اے علی خان جدون کو خراج تحسین۔انجینئرزبیرنیاز نے سڑک کاسروے مکمل کرلیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزیونین کونسل پاواکے نواحی علاقے کشنہ میں کھوہ کے مقام پر ٹوٹی پھوٹی سڑک کاسروے مکمل ہوگیا۔سروے کے دوران اتحادویلفیئرسوسائٹی کشنہ کے صدرغلام مصطفی،جنرل سیکٹری عبدالوحید،ہزارہ یوتھ فورس کشنہ کے صدرجنید،روزنامہ شمال کے معروف صحافی وقاص باکسراورسوشل ورکرمدثراعوان سمیت عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔ اس موقع پر انجینئرزبیر نے سڑک کاسروے مکمل کیاا۔یم این اے علی خان جدون نے سڑک کی پختگی کیلئے سترہ لاکھ کافنڈمختص کیاتھا۔اہلیان علاقہ نے ایم این اے علی خان جدون کو خراج تحسین پیش کیا۔سڑک کی پختگی نہ ہونیکی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!