ایم این اے علی خان جدون نے اہلیان بانڈہ پھگواڑیاں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تحریک انصاف کے ایم این اے علی خان جدون نے بانڈہ پھگواڑیاں شیروان روڈ سے چوہدری محبت کے گھر تک روڈ کا وعدہ پورا کردیا۔جلد کام شروع کیا جائے گا۔اہلیاں علاقہ کا علی خان جدون کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس ضمن میں زرائع نے بتایاہے کہ ایم این اے علی خان جدون نے بانڈہ پھگواڑیاں کے داخلی راستے شیروان روڈ سے چوہدری محبت کے گھر تک روڈ کے وعدہ کے بعد بانڈہ پھگواڑیاں کے لیئے بجلی کے نئے پول ٹیوب ویل اور راجہ صدیق کے گھر سے مسجد عثمانیہ تک گلی کی تعمیراتی کام کا اعلان کردیا۔تمام کاموں کا آئندہ چند ماہ میں کام شروع کردیا جائیگا۔

گزشتہ روز ایم این اے علی خان جدون کا سابق ضلع نائب ناظم کامران گل کے ہمراہ گھر میں ٹی پارٹی کے پروگرام کے بعد انہوں نے اعلان کیا انہوں نے کہا کے بانڈہ پھگواڑیاں میرا اپنا گھر ہے بانڈہ پھگواڑیاں کے لوگوں نے مجھے الیکشن میں بڑی عزت دی ہے جہاں کے مسائل کو حل کرنا میرا فرض ہے اس دوران انہوں نے بانڈہ پھگواڑیاں میں داخلی راستے پر پڑی گندگی کے حواے سے کہا ہے کہ میں ٹی ایم اے اور واسا کے افسران سیبات کرکے اس گندگی کو آئندہ چند روز میں اٹھا لیا جائیگا پانی کے مسئلے پر انہوں نے پبلک ہیلتھ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے پانی کو اگلے 24 گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دے دیا جس پر اہلیاں علاقہ نے ایم این اے علی خان جدون کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر علی خان جدون کے ہمراہ سابق نائب ضلع ناظم کامران گل ایڈووکیٹ سابق جنرل کونسلر یونین کونسل جھنگی راجہ عبدالخالق راجہ گوہررحمان راجہ صدیق راجہ اونگزیب راجہ نذیر راجہ افضال راجہ نواز سمیت اہلیاں علاقہ کے لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!