ایم این اے عظمیٰ ریاض جدون نے قومی اسمبلی میں ایبٹ آباد کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شاہرائے ریشم کی توسیع،شملہ انٹر چینج،مری روڈ کی ناقص انجینئرنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسئلہ ایم این اے عظمی ریاض جدون کی کامیاب حکمت عملی سے قومی اسمبلی نے متعلقہ کمیٹیوں کو بجھوا دیا مذکورہ مسائل کا فی الفور اور جامع حل نکالنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ کیلئے 14 ارب سے زائد درکارفنڈز فراہم کیے جائیں جبکہ شملہ انٹر چینج ایبٹ آباد کے عوام سمیت ملک بھر کے سیاحوں کی ضرورت ہے،مری روڈ پر ناقص انجینئرنگ سے ابھرے اور کھلے ڈھکن نوجوانوں کی زندگیاں لے چکے تو درجنوں موٹر سائیکل سوار معزورواپاہج ہو چکے ہیں۔اوگی شیر گڑھ کا رہائشی اوورسیز پاکستانی سعودی عرب کے شہر طائف میں 3 سال سے جیل میں ہے جسکے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عظمی ریاض جدون کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کی مرکزی اور تاریخی شاہراہ پر 35/40 کروڑ روپے سے بلیک ٹاپنگ ناکافی ہے اس مرکزی شاہراہ کو دونوں اطراف سے وسیع کر کے 4،4 رویہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے 14 ارب روپے سے زائد لاگت کا پی سی ون بن چکا ہے جسے وزارت مواصلات فی الفور فراہم کر کے اس تاریخی شاہراہ پر کام کا آغاز کرے۔

خطاب کے دوران شملہ انٹر چینج ایبٹ آباد کا بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایبٹ آباد کے عوام کی بنیادی ضرورت ہونے کیساتھ ساتھ سیروسیاحت کے فروغ میں اولین کردار ادا کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ مری روڈ پر کھلے اور ابھرے ہوئے سوراخوں کی وجہ سے باہر سے آنے والی درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار ہو چکیں ہیں تو کئی مقامی نوجوان زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں جسے بارہا مقامی انتظامیہ کے نوٹس میں لا چکے ہیں مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔اپنے خطاب کے آغاز میں ہی انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوگی کے طائف کی جیل میں موجود قیدی کو اب تک سفارتخانے کی طرف سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ایم این اے عظمی ریاض جدون کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر قومی اسمبلی نے تمام مسائل متعلقہ کمیٹیوں کو بجھواتے ہوئے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!