ماڈل کورٹ نے جھگیاں کے منشیات فروش سرتاج حسین کو تین سال قید بامشقت اورپچاس ہزار جرمانے کی سزاسنادی۔

ایبٹ آباد:ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ مدثر ترمذی نے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی زرایع کے مطابق ڈیرھ کلو چرس منشیات کیس میں ملوث ملزم جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی واقعہ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود جھگیاں کے رہائشی سرتاج ولد صفدر کے خلاف سابق ایس ایچ آؤ طاہر سلیم نے اعلی افسران کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروش ملزم سر تاج حسین سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس تقریباً ڈیڑھ کلو سے زائد چرس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج مدثر حسین ترمذی کی عدالت میں سماعت ہوا جہاں ملزم کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد اور ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

شعیب کریانہ اینڈ جنرل سٹور بفہ دوراہا مانسہرہ کے مالک کے خلاف مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اس کے پاس سرکاری آٹے کا پرمٹ ہے۔ غریب لوگ اس سٹور کے باہر آٹے کے حصول کیلئے گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں۔ لیکن جب اس سٹور پر سرکاری آٹا آتاہے تو سٹور کا مالک ضرورت مند افراد کو آٹا فروخت نہیں کرتا۔ بلکہ سرکاری آٹا اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کیلئے رکھ دیتاہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!