ماڈل ٹرائل کورٹ نے ڈی ایچ کیوہسپتال رفاقت قتل کیس میں اہم فیصلہ سنادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)ماڈل ٹرائل کورٹ ایبٹ آباد نے رفاقت قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم زریب عباسی کی ضمانت منظور کر کے ملزم کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔تین سال قبل ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پرچی پارکنگ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک نوجوان جااں بحق،3شدید زخمی ہوئے تھے۔مقتول کے والد محمد ظہور کی رپورٹ پرنامزدملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں علت 912 زیر دفعہ 302 324 34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی۔

عدالت نے چند ہفتوں بعد ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے ملزمان کوپولیس کے حوالہ کیا۔ ملزمان کی کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے خارج کر دی تھی۔پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچنے ملزم قیصرکی ضمانت منظور، نامزد ملزم زریب عباسی کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔ ملزمان کا ٹرائل ماڈل کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ملزمان نے تین سال بعد ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ ملزمان کی جانب سے وجہیہ الرحمان سواتی ایڈوکیٹ، مدعی مقدمہ کی جانب سے عاطف علی جدون ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔جمعہ کے روزوکلاء کے دلائل سننے کے بعد اور ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!