ہزارہ پولیس کا پہلی دفعہ محرر و مدد محرر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ و انٹرو کا انعقاد۔

ایبٹ آباد:ہزارہ پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں پہلی دفعہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور تھانہ میں اعلی تعلیم یافتہ، خوش اخلاق اور فرض شناس محرر و مدد محرر سٹاف کی تعیناتی ایک منفرد طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کیا گیا، ٹیسٹ و انٹرویو ضلعی پولیس افسران کی خصوصی نگرانی میں تمام اضلاع میں منعقد کیا گیا جس میں ہزارہ کے 56 تھانہ جات کیلئے پانچ لیڈز پولیس سمیت 117پولیس اہلکاروں نے محرر تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ و انٹرویو دیا جبکہ 175پولیس اہلکاروں نے مدد محرر تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ و انٹرویو دیا۔

جن میں ضلع ہریپور سے 20پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 24نے مدد محرر، ضلع ایبٹ آباد سے دو لیڈیز سمیت 35پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 63نے مدد محرر، ضلع مانسہرہ سے تین لیڈیز سمیت 22پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 28نے مدد محرر، ضلع بٹگرام سے 10پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ13نے مدد محرر، ضلع تورغر سے 18پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 38نے مدد محرر، ضلع لوئر کوہستان سے 5پولیس اہلکاروں نے محرر، ضلع اپر کوہستان سے 11پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 6نے مدد محرر اور ضلع کولئی پالس کوہستان سے 1پولیس اہلکار نے محرر جبکہ 3اہلکاروں نے مدد محرر کی سیٹ پر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو دیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ محرر اور مدد محرر تھانہ میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انکا اچھے اخلاق اور لوگوں کی بروقت قانونی مدد فراہم کرنے سے ہی لوگوں میں پولیس کا اچھا مورال بلند ہوتا ہے، تھانہ سسٹم میں مزید بہتری اور تبدیلی کیلئے یہ ٹیسٹ وقت کی اہم ضرورت تھا جس کیلئے ہزارہ کے تمام اضلاع میں اس ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کیا گیا ہے، ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیاب پولیس اہلکاروں کو جلد محرر اور مدد محرر کے سیٹیوں پر تعینات کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ قابل پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے تھانہ میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیساتھ ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گئی اور لوگوں کو ر تھانہ کلچر بھی بہتری کی طرف گامزن ہو اور عوام کو مستقبل میں تھانہ میں ایک مثبت عوام دوست تبدیلی نظر آئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ بھر میں آئندہ بھی محرر اور مدد محرر سٹاف کی تعیناتی کیلئے اس طریقہ کار کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار پولیس اہلکاروں کو بھی موقع ملنے کیساتھ لوگوں کو بھی ر پولیس کلچر میں واضع تبدیلی دیکھنے کو ملے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!