منی لانڈرنگ کے دوافغانی کردارایبٹ آباد میں روپوش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)منی لانڈرنگ کے دوافغانی کردارایبٹ آباد میں روپوش۔ دوارب روپے کا فراڈ کرکے ایک بیرون ملک فرار۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ موجودہ حکومت، قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے سابق دور حکومت میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنیوالے افراد کیخلاف تحقیقات اور کارروائیاں کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالے دو افغان کرداروں نے ایبٹ آبادکے ایک پوش علاقے میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کا ایک کردار دو ارب روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہے۔ جبکہ دوسرا کردار فرار ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!