گھریلو ناچاقی، آئے روز کے طعنوں اورجھگڑوں سے تنگ آکر دوبچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قتل یا خودکشی: ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حددو گل ڈھوک میں گھریلو ناچاقی سے دلبرشتہ ہو کر دو بچوں کی ماں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کردی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حددو گل ڈھوک میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر دو بچوں کی ماں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی زرائع نے بتایا کہ ناصر نامی شخص جو کہ کراچی میں اپنی محنت مزدوری کرتا ہے گھر چھٹی آیا ہوا تھا کہ میاں بیوی میں کسی بات سے لڑائی ہو گئی جس دلبرشتہ ہو کر (ح) نے خود کو چھاتی پر پستول سے فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبصے میں لیکر پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا اور اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتش کے بعد سامنے آئیں گئے کہ اس نے خود کو گولی ماری ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!