ملک طاہراقبال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم پی اے فیصل زمان پیش۔

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لاء اینڈ ہیومن رائٹس فیصل زمان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی گزشتہ روز فیصل زمان انسداد دہشت گردی کی خصوصی، عدالت میں پیشگی کیلئے آے تو ان کے ہمراہ مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 21دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم عدالت نے دیا۔ اس موقع پرعدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل زمان کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں، اور ایک سازش کے تحت مجھے پھنسایا جارہا ہے۔پولیس کی چند کالی بھیڑوں نے پیسہ لے کر مجھے اس کیس میں ملوث کیا ہے، مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور مجھے ضرور انصاف ملے گا۔فیصل زمان کو گرفتار ملزم کے عدالتی بیان کی روشنی میں مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے، میری بہ گناہی کا ثبوت عوام کے سامنے آگے پولیس کی چند بھیڑیں اس کیس میں ملوث کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن کو بے نقاب کرون گا۔ مزید کہا کہ جس شحض سے بیان لیا گیا ہے وہ بیان کا ریکارڈ بھی سامنے لایا جاے گا جبکہ فیصل زمان نے ملتان ہائی کورٹ سے سفری ضمانت کروا رکھی تھی جو 17تاریخی تک تھی اس موقع ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے گئے تھے پولیس کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!