ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسترد کردی۔ نیب کی انکوائری بھی شروع۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر اقبال سمیت دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم کے پی کے ممبرصوبائی اسمبلی فیصل زمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی قتل کیس میں نامزد ملزم ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے قریبی ساتھی و تین ملازموں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی یاد رہے کہ دہشت گردی کی عدالت نے چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہیزرائع کے مطابق کے ہری پور کے علاقہ غازی کے مشہور قتل کیس پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال شہید اور ان کے ساتھی سابق کونسلر گل نواز شہید کے قتل کیس میں نامزد ملزم ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اورنگ زیب خٹک نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ملزم کی جانب سے فضل حق عباسی ایڈووکیٹ اور عاطف جدون ایڈو کیٹ جبکہ مدعی استغاثہ کی جانب سے اسلام آباد سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ اور وقار خان ایڈووکیٹ مانسہرہ قتل کیس کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ اس قتل کیس میں نامزد چار ملزمان فرمان اللہ جو ایم پی اے فیصل زمان کا قریبی ساتھی ہے اور تین ذاتی ملازم عالم زیب عرف حصور، رضا محمد ڈرائیور تنویر احمد ابھی تک مفرور ہیں جنکی دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہیجبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مذکورہ چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ایم پی اے فیصل زمان کے خلاف نیب نے بھی کیس اوپن کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!