ہمارا فیس بک پیج

وزیر اعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کو نہیں چھوڑیں گے:ایم پی اے مومنا باسط۔

:تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آج کس منہ سے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ملازمین کے نام پر اثاثے بنانے والوں نے ملک کو دیوالیہ کر کے چھوڑا ہے اگر سابقہ حکمران پانچ سال اور حکومت کرتے تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کرنے والے آج کس منہ سے عوام میں آتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے حویلیاں محلہ کمیٹی و دیگر محلہ جات میں گلیوں سمیت ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف نثار صفدر خان،سابق تحصیل نائب ناظم افتخار احمد خان،سابق ناظم چوہدری جہانگیر، سردار احمد زیب، سابق تحصیل ممبر حارث خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مومنہ باسط نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جوں ہی ملک ترقی کرنے لگتا ہے اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں اور سازشوں میں مصروف ہو جاتے ہیں ان کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر محل بنانے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اس کرپٹ ٹولے کو نہیں چھوڑیں گے۔

ضلعی صدر تحریک انصاف نثار صفدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حویلیاں میں تحریک انصاف نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہوائی فائر کرنے والوں نے اس سے قبل حویلیاں میں کچھ نہیں کیا مخصوص علاقوں کو نوازنے والوں کو عوام مسترد کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!