ایم پی اے قلندر لودھی نے ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل کے بچوں میں انعامات تقسیم کر دیئے۔

قلندرآباد(عمران لودھی،عابد خان)ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل میں سالانہ تقریب تقسیم منعقد کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈیسنٹ ریڈرز ایجوکیشنل اکیڈمی مانگل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سابق صوبائی وزیر مال و خوراک قلندر خان لودھی نے بطو ر مہان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ گیسٹ آف آنر راشد خان جدون،مجتبیٰ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مانگل علی اصفر خان جدون و میڈم صغریٰ و دیگر نے شرکت کی تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے اور خصوصاََ ہزارہ کے روایتی رقص پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگادیئے مہمان خصوصی قلندر خان لودھی، راشد خان جدون،مجتبیٰ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مانگل علی اصفر خان جدون و میڈم صغریٰ نے پوزیشن لینے والے بچوں اور اعلیٰ کارکردگی پر ٹیچرز میں انعامات تقسیم کیلئے،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قلندرلودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں ایسا اچھا ادارہ ہونا ہمارے لیئے فخر کی بات ہے اس کے علاوہ راشد خان جدون،مجتبیٰ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مانگل علی اصفر خان جدون، میڈم صغریٰ،میجر (ر) عبدالرحیم صاحب و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں والدین کیساتھ ساتھ صدیق خان،سجاول خان،وسیم خان،یوسف شاہ،یاسر خان،ہاشم خان،سفیر خان،رئیس خان،صابر خان جدون و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں رئیس خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائص سرانجام دیئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!