ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔

تھانہ میرپورکی حدود بانڈہ علی خان میں نامعلوم نقاب پوش مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل۔ مقامی ذرائع کے مطابق مبشر خان جدون ولد رستم خان بانڈہ علی خان میں اپنی دکان پرموجود تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے مبشر خان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مبشر خان جدون شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔علاقے میں مبشر خان جدون قتل کی خبر پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا۔تھانہ میرپور پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مقتول نوجوان انتہائی ملنساراورہنس مکھ تھااورعلاقے میں کھیلوں کے فروغ اورسماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاتھاعلاقے میں قتل کی خبرپھیلتے ہی خوف ویراس پھیل گیاپولیس موقع پرپہنچ گئی اورمزیدتفتیش شروع کردی گئی۔


شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!