ڈیجیٹل کرنسی میں اٹھارہ لاکھ کا نقصان۔ پچیس سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد: ڈیجیٹل کرنسی میں اٹھارہ لاکھ کا نقصان۔ پچیس سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر۲ کے ٹیچر ماسٹرگوہر الرحمن، جوکہ حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ ماسٹرگوہر الرحمن کا پچیس سالہ بیٹا مغیر عرف مون نے عیدالفطر کے دوسرے روز خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مغیر عرف مون نے ڈیجیٹل کرنسی میں اٹھارہ لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ جس میں اسے نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کی وجہ سے مغیر عرف مون نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔متوفی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ منظر اقبال مغل کا بھتیجا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!