محمد عاطف خان نے کینٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے وارڈ نمبر چھ سے کاغذات جمع کرادیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) معروف سماجی شخصیت محمد عاطف خان نے کینٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے وارڈ نمبر 6 سے کاغذات جمع کرادیئے۔علاقے کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔عاطف خان کو اہل علاقہ نے سماجی اور تعلیمی سطح پر نمایاں خدمات کے اعتراف میں امیدوار نامزد کیا۔ذرائع کے مطابق حامیوں نے ان کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں محلہ ترکنہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔جس میں امیدوار وارڈ نمبر 6 عاطف خان سمیت سید آفتاب حسین شاہ، جاوید اقبال، اعجاز حسین شاہ، محمد جاوید خان، ریافت خان، سید اسد شاہ، سید محفوظ شاہ، سید نور حسین شاہ، جنید خان، سعد خان، اعجاز احمد، شوکت محمود، محسن نذیر، زاہد قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔شرکا نے عاطف خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وارڈ نمبر 6 کو درپیش مسائل صرف عاطف خان جیسا لیڈر ہی حل کرسکتا ہے۔دریں اثنا عاطف خان نے اجلاس کے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔نامزد امیدوار کل اپنے منشور کا بھی اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!