محمد اسماعیل کو سیف اللہ نے گاڑی سے اتارکرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)غازیکوٹ گلہ 23 سالہ نوجوان کو گاڑی سے اتارکرقتل کردیاگیا۔قاتل موقع سے فرارھونے میں کامیاب۔پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع کھیتان دا گلہ میں 23 سالہ نوجوان محمداسماعیل ولدمحمدمنیر ساکنہ قلندرآبادکوقتل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق مقتول مانسہرہ سے قلندرآبادکی طرف جارہاتھا۔پیچھے سے گاڑی نے اس کا تعاقب کیا۔اورکھیتان داگلہ کے مقام پر گاڑی سے اتارکرفائرنگ کردی۔نوجوان موقع پرجاں بحق ھوگیا۔اورقاتل موقع سے فرارھونے میں کامیاب ھوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ھی تھانہ صدر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔نعش کوپوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ لایاگیا۔رات گئے پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کر دی گئی۔سیف اللہ ولدزمردخان ساکنہ مانگل کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی ھے۔ذرائع کے مطابق مقتول پہلے پتھروں کاکام کرتاتھا۔آج کل کام چھوڑ دیاتھا۔اورقاتل مقتول کواپنے ساتھ کام پر لگانا چاہتاتھا۔مگر مقتول اس کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکاری تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!