ایس ایچ او کی موجودگی میں قتل کے ملزم کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔

تھانہ صدر مانسہرہ کے ایس ایچ اوکی موجودگی میں قتل کے کیس میں گرفتارملزم پرمقتول کے بھائی نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر پولیس کوقتل کے مقدمے میں مطلوب فخرزمان نے ایس ایچ او تھانہ صدر مانسہرہ فیصل خلیل کوگرفتاری پیش کی۔ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ھمراہ ملزم کوگرفتارکرکے تھانہ صدر مانسہرہ لارھے تھے۔

کامرس کالج مانسہرہ کے قریب ایکسیڈنٹ کی وجہ سے سڑک بلاک ھونے کے باعث پولیس گرفتار ملزم کو پکھوال روڈ سے تھانہ صدر مانسہرہ لارھے تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس موبائل جب پکھوال سے گزر رھی تھی۔تو قاری ارشدجس کی مرغ کی شاپ ھے۔اس نے اپنے بھائی کے قاتل کو پولیس موبائل میں بیٹھادیکھ لیا۔جس نے موبائل کاپیچھاکیا۔اور کچھ فاصلے پر پولیس موبائل پر چڑھ کر اپنے بھائی کے قاتل پرفائرکھول دیئے۔تین فائر اس کے جسم پرلگے۔جس کے بعد حملہ آور نے پستول سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمی قاتل کوتشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچادیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!