بانڈہ عزن کے رہائشی شخص کو لمبی ڈھیری میں قتل کر دیا گیا۔

منصور احمد خان کو نا معلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار کر نعش گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی۔
مقدمہ درج ریسکیواور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی جلد حقائق سامنے آئینگے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بانڈہ غزن کے رہائشی شخص کو قتل کر کے اس کی نعش لیبی ڈھیری میں پھینک دی گئی اطلاع پر میر پور پولیس اور ریسکیو 122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں سے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی میر پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گزشتہ روز بانڈہ غزن کے رہائشی منصور احمد خان ولد ظہور احمد خان کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے اس کی لاش لمبی ڈھیری میں ایک گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی نعش کی اطلاع پر میر پور پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ٹیم نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں سے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی میر پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس تفتیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کیس کے حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!