ایبٹ آباد‘دو بہنوں، بیوہ ماں اور ایک بچے کے واحد کفیل 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود یونین کونسل پاوا کے علاقے کشنا کے رہائشی دو بہنوں، بیوہ ماں اور ایک بچے کے واحد کفیل 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا، بلال ولد نواز سکنہ کشنا کو جمعہ کے روز گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،،نوجوان کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا،پولیس کی روایتی سستی پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔

لواحقین نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے اسکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں تھی،قاتل مقتول کے پڑوسی ہیں۔لواحقین نے کہا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،ائی جی خیبرپختونخوا، ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد ہمیں انصاف فراہم کریں اور قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!