ہمارا فیس بک پیج

جنرل کونسلرویلج کونسل پھلانوالی گستاسف خان عرف کاکا خان پرقاتلانہ حملہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جنرل کونسلرویلج کونسل پھلانوالی گستاسف خان عرف کاکا خان پرقاتلانہ حملہ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ جنرل کونسلرمعجزانہ طورپربال بال بچ گئے۔مغرب کیوقت گھرجارہے تھے راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل پرسواردوافراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس میں جنرل کونسلرگستاسف خان معجزانہ طورپربال بال بچ گئے اور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔جس کی اطلاعی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں کروادی اورپولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی اوراس واقعے کے بعد عوام میں شدیدخوف وحراس پایا جاتا ہے عوام کا پولیس کے اعلی افسران سے اس ناخوشگوارواقعے میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کا مطالبہ کردیااورکہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملزمان کوکیفرکردارتک پہچائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!