مشتاق غنی نے چینی سفیرکے سامنے ایبٹ آباد کے انٹرچینج کامطالبہ پیش کردیا۔

پشاور:اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور آج پوری دنیا اس کی مثال دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے نے اس تعلق کو مزید تقویت دی ہے، ان خیالات کا اظہار اسپیکر مشتاق احمد غنی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں چینی سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں معاون وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ برائے بین الاقوامی سرمایا کاری بھی موجود تھے۔مشتاق احمد غنی نے چینی سفیر سے سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور چینی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سرمایہ داروں کو خیبر پختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں سیاحت، پانی و بجلی، دیہی ترقی اور صنعتیں لگانے کے حوالے سے بھی بات کی۔اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد موٹر وے انٹر چینج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد سے گزرتے ہوئے موٹر وے کی ایک انٹرچینج ایبٹ آباد شہر سے نکالی جائے اسکے علاوہ سپیکر نے ہزارہ کے صحافیوں کو چین کا دورہ کروانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے اختتام پر سپیکر اسمبلی کی طرف سے چینی سفیر کو تحفے میں شیلڈ پیش کی گئی۔

Facebook Comments