مشتاق غنی نے ایبٹ آباد کیلئے سٹی انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت تیرہ ارب روپے کے فنڈز حاصل کرلئے۔ وزیراعلیٰ افتتاح کرینگے۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) مشتاق غنی کی کاوشیں، ایبٹ آباد کے لیے اہم منصوبوں کا ٹینڈر جاری۔ ایبٹ آباد کے لیے13 ارب روپے لاگت پر مشتمل منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ محمود خان رواں ماہ میں کریں گے۔ مشتاق احمد غنی کی کاوشوں سے حاصل کردہ ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی و بحالی کے منصوبوں پر آج خیبر پختونخوااسمبلی سیکریٹریٹ پشاور کے کانفرنس حال میں اہم اجلاس رکھا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے کی پی سپ جانب سے قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی کو تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس اجلاس کا مقصد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ ایبٹ آباد کی ترقی و بحالی کے تیرہ ارب روپے کی لاگت پر مشتمل ان منصوبوں میں ایڈوینچر پارک، ایبٹ آباد بازار کی اپلفٹنگ، گریوٹی فلو سکیم، شہر کے کوڑا کرکٹ کے لیے ڈمپنگ سائٹ کی منتقلی و جدید آلات کی تنصیب، کرکٹ سٹیڈیم اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں جن کا ٹینڈر جاری ہو چکا ہے۔مشتاق احمد غنی نے اس تیرہ ارب روپے لاگت کے حامل منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ایبٹ آباد میں جون کے آخری ہفتے کو کرنے جا رہے ہیں جو کہ ایبٹ آباد کی عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا بلکہ ایبٹ آباد شہر کا نقشہ بدل جائے گا اور عوام تحریک انصاف کے اس اقدام کو کئی دہائیوں تک یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!