کراچی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے عوام تعاون کریں: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد:سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہاہے کہ ایبٹ آباد صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں کراچی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے عوام اس میں تعاون کریں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔مشتاق غنی کاکہناتھاکہ اس وقت ہسپتالوں کے اندر ایمر جنسی نافذ ہے اور حکومت تمام تر وساہل فراہم کر رہی ہے وہاں پر ضلع کے اندر قرنطینہ سنٹر قائم کر دئیے ہیں۔اس وقت عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اور اس حوالے سے عوام کو چاہیے کہ کرونا کے حوالے سے دی گی ہدایت پر فوری عمل کریں اور زیادہ میل جول سے پرہیز کریں غیر ضروری باہر نہ آئیں اور جبکہ اجتماعات زیادہ اکھٹا ہونے سے پر ہیز کریں احتیاط اس کا واحد علاج ہے۔صوبہ بھر کی عوام ہمارا ساتھ دیں اور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!