جی ڈی اے کی ایوبیہ میں میوزیکل نائٹ مقامی لوگوں نے بند کروادی۔

ایبٹ آباد:انتظامیہ نے جی ٹی ایم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے جی ڈی اے کو کلب گراونڈ میں پروگرام کرنے سے روک دیا گیا- گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کئی روز سے پروگرام کی تیاریاں کرنے میں مصروف تھی جبکہ دوسری طرف جی ڈی اے کے میوزیکل پروگرام کے خلاف اہلیان گلیات نے ایکا کیا ہوا تھا یہ پروگرام وہ کسی صورت گراؤنڈ میں منعقد نہیں ہونے دیں گے۔گلیات کی عوام اس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تھے پروگرام کو روکنے کے لیے مذہبی تنظیموں کو بھی اکٹھا کیا گیا تھا اور دوران احتجاج سڑک بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔مگر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ایس ایس پی طارق محمود نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلیات تحفظ موومنٹ سے کامیاب مذاکرات کرلیے۔

جس کے بعد جی ڈی اے کے پروگرام کو محدود کردیا گیا اہلیان گلیات کا کہنا تھا کہ گلیات غیرت مندوں کی سر زمین ہے اس پر فحاشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بھی گلیات تحفظ موومنٹ کے نمائندوں کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جی سے اے کو پروگرام محدود جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔جی ٹی ایم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کا شکریہ ادا کیا گیا۔یادرہے حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق بہت بڑے تصادم کا خطرہ تھا جی ڈی اے اس پروگرام کو سوشل میڈیا پر اناؤنس بھی نہیں کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!