مسلم لیگ ن کے خیبر پختو نخوا کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔سردار مہتاب آئوٹ۔

سردار مہتاب آئوٹ۔ پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف سربراہی کریں گئے شہباز شریف راجہ ظفر الحق شاہد خاقان اور مریم نواز بھی شامل مرتضی جاوید عباسی سردار یوسف کیپٹن صفدر پیر صابر شاہ اور نگزیب نلوٹھہ انجینئر امیر مقام بھی بورڈ کے ممبر بنا دیئے گئے۔
لاہور(وائس آف ہزارہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ سردار مہتاب آئوٹ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے۔ وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ٹکٹ کے فیصلے کے لئے خیبر پختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا گیا، پارلیمانی بورڈ خیبر پختو نخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا، چیئر مین پارٹی راجہ ظفر الحق، نائب صدور شاہد خاقان عباسی، مریم نواز شریف بھی بورڈز میں شامل ہیں، خیبر پختو نخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن (ر) صفدر، سردار یوسف، پیر صابر شاہ، اقبال ظفر جھگڑا، اور نگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس اہم فریدی، جمشید محمد افتخار خان، میاں اخلاق شہاب الدین، ناصر خان، ملک جہانزیب اور میاں عالم گیرشاہ بھی خیبر پختو نخوا بورڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!