نیب کا جی ڈی اے کے دفترپرچھاپہ۔ تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایبٹ آباد:قومی احتساب بیورو نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا جی ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے محکمہ جی ڈی اے سے گلیات کے ریسٹ ہاوسز، ریسٹ ایریاز کا بھی ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔نیب ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات اور جی ڈی اے کے درمیان ریسٹ ایریاز پر ایک سال سے تنازعہ تھا، محکمہ جی ڈی اے جنگلات کے ایریاز میں ریسٹ ایریاز کی نیلامی کرکے بھاری رقم غیرقانونی طور پر وصول کر رہا تھا۔ گزشتہ سال محکمہ جنگلات کے اس وقت کے سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ نے محکمہ جنگلات کی حدود میں جی ڈی اے کی جانب سے قائم ریسٹ ایریاز بھی سیل کر دئیے تھے۔ نیب حکام کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر نیب ڈائریکٹر نے گزشتہ روز جی ڈی اے کا تمام تر ریکارڈ قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!