حویلیاں کا قرنطینہ سنٹر سول ہسپتال کی بجائے شہرسے باہر بنایاجائے: نبیل عباسی۔

حویلیاں: سول ہسپتال حویلیاں میں قرنطینہ سنٹربنانے کیخلاف نبیل عباسی نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل حویلیاں کی اکلوتی ڈی ٹائپ (سول ہسپتال) میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹربنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جس پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد نبیل عباسی نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی روشنی میں سول ہسپتال حویلیاں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنایاجارہاہے۔ جوکہ موجودہ حالات میں حویلیاں کی عوام کیلئے مناسب نہیں ہے۔ حویلیاں ہسپتال جورقبہ اورسہولیات کے لحاظ سے پہلے ہی ناکافی ہے۔اس کے علاوہ ہسپتال چاروں اطراف تمام تر رہائشی آبادی ہے۔جبکہ اسی ہسپتال کے قریب رہائش پذیر دو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جس سے علاقے میں خوف کا عالم ہے۔ میں تمام اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کرتاہوں کہ حویلیاں شہر سے دور کسی سرکاری عمارت میں قرنطینہ سنٹر بنایاجائے۔سول ہسپتال حویلیاں میں قرنطینہ سنٹربنانے کی صورت میں حویلیاں کی عوام احتجاج میں حق بجانب ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!