نتھیاگلی کے بیس سالہ ندیم کواسلام آباد میں اغواء کے بعدقتل کردیاگیا۔ لاش ڈیڑھ مہینے کے بعد جنگل سے برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نتھیاگلی کے علاقے کھن کلاں کا رہائشی 20 سالہ نوجوان جو کہ پرنس ہوٹل بھارہ کہو اسلام آباد میں آٹے پیرے کی ملازمت کرتا تھا،گزشتہ 3 4 دن سے لاپتہ تھا۔نامعلوم افراد نے اس خوبصورت نوجوان ندیم ولد رشید کو قتل کر کے نعش جنگل میں پھینک دی۔جسکی نعش الحیات ہوٹل ڈھوکڑی کے قریب جنگل سے ملی ہے۔مرحوم کے والد رشید جو کہ لاہور میں لنڈے کا کام کرتا ہے نے 14 مارچ کو تھانہ بھارہ کہو اسلام آباد میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قیصر ولد گل زمان سکنہ کھن کلاں اس کا بھائی و دیگر معاونین نے اس کے بیٹے کو اغواء کر لیا اور میرے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے۔

لواحقین نے وزیر اعظم عمران خان،وزیراعلی، آئی جی اور اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس کے قاتلوں کو فلفور پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اللہ پاک اس نوجوان کو جنت الفردوس میں جگہ دے لواحقین کو صبر جمیل دے امین۔اس مظلوم کی آواز بنیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!