نقیب اللہ خان پین ایبٹ آبادکے صدرراجہ عبدالقدیرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

ایبٹ آباد (محمد سلیم تنولی سے)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) ضلع ایبٹ آباد کی تنظیمی سازی مکمل نقیب اللہ خان صدر اور راجہ عبد القدیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو منعقد ہوا.جس کی صدارت پروفیسر خورشید، غلام جیلانی اور امتیاز خان نے کی.اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ضلع ایبٹ آباد کی نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

نومنتخب کابینہ میں نقیب اللہ خان جدون ضلعی صدرراجہ قدیر اقبال ضلعی جنرل سیکرٹری،ریاض احمد قریشی سینئر نائب صدر، روتاس خان سینئر نائب صدر،رحمت خان تنولی سینئر نائب صدر، ذیشان عارف اعوان سینئر نائب صدر،امتیاز خان سینئر نائب صدر اکمل جیلانی نائب صدر، مس فرح نائب، صدرسُمیر شاہ نائب صدر،عاطف خان نائب صدر، اظہر خان جوائنٹ سیکرٹری، ذاہد اسلام فائنانس سیکرٹری،محمد عقیل خان انفارمیشن سیکرٹری،فہد قیوم آفس سیکرٹری منتخب ہوئے حسن ملک,علی خان میڈیا کوآرڈینیٹرشرکاء کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نئی منتخب کابینہ کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!