کیہال کا مشہور منشیات فروش اصغرتین کلو گرام چرس اور ایک پاؤ آئس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد:ایس ایچ او کینٹ عارف تنولی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون۔منشیات فروش اصغر ولد محمد حسین بھاری منشیات سمیت گرفتار تھانہ کنیٹ میں مقدمہ درج تفتیش شروع۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مخبر خاص نے ایس ایچ او کینٹعارف تنولی کو اطلاع دی ہے کہ تھانہ کی حدود اپر کیہال میں اصغر نامی شخص عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کاروبار کرتا ہے اور گلی محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں پر یہ منشیات فروخت کرتا ہے جس پر ایس ایچ او کنیٹ عارف تنولی بمہ نفری اپر کہیال میں اصغر نامی شخص کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے اصغر سے 3288 گرام چرس 313 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف تھانہ کنیٹ میں زیر دفعہ 9d 11B کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!