پشاورسے چرس ایبٹ آباد لانے والے کو نسیم خان نے حویلیاں انٹرچینج پردھرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں انٹرچینج پر نسیم خان کی اورکارروائی: تین کلوچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ ریجن کے سب انسپکٹرنسیم خان کی موت کے سوداگروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مخبر کی اطلاع پر ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان اورایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس امجدزرین نے حویلیاں انٹرچینج پر دوران ناکہ بندی پشاور سے ایبٹ آباد آنیوالی ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی میں چھپائی گئی تین کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوارپٹن کوہستان کے رہائشی اسرائیل ولد دوست محمد کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!