تھانہ میرپور میں اڑھائی من چرس اور سات کلوگرام ہیروئن نظر آتش کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اڑھائی من چرس اور سات کلوگرام ہیروئن نظر آتش کردی گئی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور نے سال 2020ء میں مختلف کارروائیوں کے دوران اڑھائی من چرس، سات کلوگرام ہیروئن اور ایک ہزار دو بوتلیں شراب کی پکڑیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں یہ تمام منشیات تھانہ میرپور میں نظر آتش کردی گئی۔ اس مو قع پر پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور عاصم بخاری کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت اورکامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کے ابتداء میں ہی منشیات کی اچھی خاصی مقدار پکڑ لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!