ہزارہ موٹروے پر نسیم خان کی کارروائی: آئس اورچرس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ہزارہ موٹروے پر نسیم خان کی کارروائی: آئس اورچرس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر نسیم خان نے بیدرڑہ انٹرچینج مانسہرہ پرٹیکسی کار نمبر: BRS-552کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے نوجوان کی گود میں پڑے ہوئے شاپنگ بیگ کو چیک کیا گیا۔ جس میں سے 2610گرام چرس اور 107گرام آئس برآمد ہوئی۔ جس پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے اپنا نام مدثر ولد جان بر سکنہ شغالی بالاپشاوربتایا۔ تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس میں ملزم مدثر کیخلاف علت نمبر66/21 زیر دفعہ نائن ڈی،سی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!